4 سے 6 اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں چین ،امریکا، برطانیہ، ہنگری، ترکی سمیت 25 ممالک سے خریدار وں نے رجسٹریشن کرائی ہے


پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 39 ویں عالمی نمائش 4 سے 6 اکتوبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
نمائش میں شرکت کیلئے چین ،امریکا، برطانیہ، ہنگری، ترکی سمیت 25 ممالک سے خریدار وں نے رجسٹریشن کرائی ہے جو انتہائی حوصلہ افزاء ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں عالمی نمائش کی حتمی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن اعجاز الرحمان، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
عثمان اشرف نے بتایا کہ عالمی نمائش کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمد زبیر موتی والا کریں گے جبکہ پہلے روز گورنر ہائوس میں مینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور غیر ملکی خریداروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد اور غیر ملکی خریداروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس کی میزبانی گورنر پنجاب پنجاب محمد بلیغ الرحمن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر معاہدے کئے جائیں گے جس سے ہماری صنعت کو تقویت ملے گی۔
نمائش میں غیر ملکی خریداروں اور پاکستان کے برآمد کنندگان کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوں گی جس سے دو طرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نمائش میں نئے ممالک سے بھی خریدار شریک ہو رہے ہیں جن سے موثر رابطے بڑھائے جائیں تاکہ ہمیں نئی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے طور پر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نمائش کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جس پر بے حد شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی پاکستان میں عالمی نمائش ایک بڑا ایونٹ ہے جسے ہم نے ہر صورت کامیاب بنانا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں سٹالز لگانے والوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں سے مزین مصنوعات ڈسپلے کریں تاکہ غیر ملکی خریدار پاکستانی برآمد کنندگان سے معاہدے کرنے کو ترجیح دیں گے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- an hour ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago





