نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی


ہانگ زو: بھارت کی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
بھارتی ٹیم نے ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن کےکوارٹر فائنل میچ میں نیپال کی ٹیم کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔
چینی شہر ہانگ زو میں جاری ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناکر نیپال کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 203 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے یشسوی جیسوال نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے انفرادی 100 رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان رتوراج گائیکواڑ اور شیوم دوبے نے بالترتیب 25، 25 رنز سکور کیئے۔ نیپالی ٹیم کے دیپندرا سنگھ نے دو جبکہ سومپال کامی اور لامیچھانے نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔ کوشال مالا اور سندیپ جورا بالترتیب 29، 29 رنز بناسکے۔
بھارتی ٹیم کی طرف سے اویش خان اور روی بشنوئی نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے تین، تین جبکہ ارشدیب سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نیپال کی ٹیم کو 23 رنز سے ہرا کر ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 19 منٹ قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 19 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 20 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 17 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 3 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 2 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)