پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر سےقائدین و کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ
ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، عمر ایوب


پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمیشنر کو الگ الگ خط لکھ دیاپی ٹی آئی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے قائدین و کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا عمر ایوب خان کی طرف سے خط کی نقول چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوائی گئیں
پاکستان تحریک انصاف کے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے قائدین و کارکنان کی بازیابی کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) October 3, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا
سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے نگران وزیر اعظم… pic.twitter.com/rSzxjpkUr6
سیکرٹری جنرل نے خط میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی روز سے لاپتہ ہیں، ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جب تک ان افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا، امید ہے کہ جبری طور پر گمشدہ کیے گئے افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 19 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 19 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل




