عالمی بینک نے غربت مٹانے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ناکافی قرار دے دیا
گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ورلڈ بینک


عالمی بینک نے غربت مٹانے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ناکافی قرار دے دیا۔
عالمی بینک کے مطابق گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 20 سال قبل غربت کم تھی اس لیے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانا ہوگا، آئندہ مالی سال غربت 39.4 فیصد سےکم ہوکر 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مزید سوا کروڑ لوگ غربت کے لکیر سے نیچے چلے گئے، اور رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ1.7فیصد اور مہنگائی 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2023 جاری کر دی ہے، جس میں موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 1.7فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس مالی سال پاکستان میں مہنگائی 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے لوگوں میں اعتماد کا فقدان ہے۔
رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی گروتھ 2.2 فیصد، صنعت 1.4 فیصد، سروسز شعبے کی گروتھ 1.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ عالمی بینک نے ٹیکسز میں چھوٹ کم کرنے، ریونیو بڑھانے، ری ٹیل، زرعی اور پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس وصولی کیلئے اصلاحات پر زور دیا ہے، جب کہ سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا بھی مشورہ دے دیا ہے۔
عالمی بینک نے انکم ٹیکس اصلاحات، مختلف اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی استثنی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سبسڈیز میں کمی اور زیرو ریٹنگ محدود کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں مختلف سرکاری اداروں میں بہتری کیلئے نجی شعبے کی شمولیت بھی اہم قرار دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نا موافق معاشی حالات کی وجہ سے غربت بڑھ گئی ہے، اور ایک سال میں غربت کی شرح 34.2 فیصد سے بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جب کہ گزشتہ ایک سال میں مزید 1 کروڑ 25 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہوئے ہیں، جس کی وجہ مہنگائی، مالی خسارے میں اضافہ اور روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان قرار دی گئی ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں اخراجات پر قابو پانے، توانائی سمیت پائیدار معاشی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی اخراجات کم اور غیر ترقیاتی اخراجات زیادہ ہیں، رعائتی ٹیکس ریٹس کا خاتمہ، مختلف شعبوں پر زیرو ریٹ ٹیکس محدود کیا جائے۔
عالمی بینک نے مشترکہ مفادات کونسل کے کردار کو بھی زیادہ مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 4 hours ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 3 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 3 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 hours ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 4 hours ago







