جی این این سوشل

تفریح

ایلین (خلائی مخلوق) نے 50 بار اغوا کیا ، خاتون کابڑا دعوی

کئی مرتبہ لوگوں نے ایلین یو ایف او دیکھنے کا دعوی کیا ہے ، لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نہیں مل پایا۔ خلائی مخلوق دنیا میں ہوتے ہیں یا نہیں ، اس کو لے کر لمبے عرصے سے طویل بحث چلی آرہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایلین (خلائی مخلوق) نے 50 بار اغوا کیا ، خاتون کابڑا دعوی
ایلین (خلائی مخلوق) نے 50 بار اغوا کیا ، خاتون کابڑا دعوی

مقامی میڈیا کے مطابق  برطانوی شہری پالا اسمتھ جس کی عمر 50 سال ہے نے دعوی کیا ہے کہ انہیں خلائی مخلوق50  سے زائد بار اغوا کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ  اغوا کرنے کے بعد ایلین یو ایف او میں لے جاکر انہیں دوسری دنیا کی سیرکراتے ہیں ۔

پالا اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ  خلائی مخلوق انہیں بچپن سے لیکر اب تک 50 بار اغوا کر چکی ہے۔خاتون نے اپنے جسم پر کئی نشانات  بھی دکھائے ہیں   ان کا کہنا ہے کہ  جب خلائی مخلوق  انہیں اغوا کرتے ہیں تو ایک خاص قسم کا نشان ان کے جسم پر بناتے ہیں اور اس نشان کا ان کی  دنیا میں خاص مطلب ہوتا ہے۔

پالا استمھ کے گھر والوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پالا اچانک چار سے پانچ گھنٹوں کے لئے گھر سے  غائب ہوجاتی ہے اور اچانک ہی واپس آجاتی ہے۔ پالا کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران یو ایف او میں ایلینز(خلائی مخلوق ) کے ساتھ رہتی ہیں ، جو انہیں وہ تکنیک دکھاتے ہیں جو  ابھی زمین پر موجود نہیں ہے۔ ایلین اسے سمندر اور آسمان کا رنگ بدلتے ہوئے دکھاتے ہیں۔

پالا اسمتھ  نے  ایک پینٹنگ بھی بنائی ہے ، جس میں اس نے دکھایا ہے کہ اصل میں جو ایلین اس کو لے جاتے ہیں وہ کیسے نظر آتے ہیں ؟۔

پالااسمتھ نے دعوی کیا ہے کہ  اغوا کرنے کے بعد اسے ایسی دوا دی جاتی ہے جس سے وہ چاہتے ہوئے بھی بھاگ نہیں پاتیں  اور اس سے کافی کمزوری بھی ہوجاتی ہے۔

پالا نےیہ سارا ماجرا جب  لوگوں کے ساتھ شیئر کیا تو کئی لوگوں نے اسے پاگل قرار دیا، لیکن پالا کو ان لوگوں کے رویئے سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میری طرح ایسے کئی دیگر لوگ بھی ہیں ، جو ایلینز سے مل چکے ہوں گے، انہیں بھی سامنے آنا چاہئے۔

تجارت

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

اسلام آباد :  وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک  نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے  باہر

لاہور: وکٹ کیپر  محمد رضوان اور بلے باز محمد عرفان خان طبی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات اور ہفتہ کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے۔

 پیشرفت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے T20I میچ سے پہلے ہوئی ہے، جو جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔


ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود دونوں ٹیمیں آنے والے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll