صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی نے ملاقات میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا


متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 2021 سے بند اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی کے درمیان ابوظہبی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا، ملاقات کے دوران محمد بن زاید نے لبنان کے لیے استحکام، سلامتی اور خوشحالی سے لطف اندوز ہونے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فریقین نے بیروت میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری اقدامات اور ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو لبنانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے کے ویزوں کے اجراء میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک طریقۂ کار تیار کرے۔
اگست میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کے درمیان ایک ہفتے کی شدید لڑائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کا سفر نہ کریں جس کے نتیجے میں دیگر خلیجی ممالک نے بھی ایسی ہی پابندی جاری کر دی۔
میقاتی اور شیخ محمد نے ابوظہبی اور بیروت کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں بشمول دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ترقی اور معیشت کے بارے میں بات کی۔
لبنان میں اکتوبر 2022 کے بعد سے کوئی صدر نہیں اور نہ ہی کوئی مکمل طور پر کام کرنے والی حکومت ہے۔ سیاسی چپقلش نے ان اشد ضروری اصلاحات کو بھی روک رکھا ہے جو عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے فنڈز کی بحالی کے لیے درکار ہیں۔
یاد رہے کہ 10 اکتوبر 2021 میں اُس وقت کے لبنانی وزیراطلاعات نے ٹی وی پروگرام میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے یمن جنگ میں جارحانہ کردار پر تنقید کی تھی۔
اس بیان پر سعودی عرب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی لبنان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
علاوہ ازیں رواں برس اگست میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کے درمیان ایک ہفتے سے شدید لڑائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
خانہ جنگی اور حکومتی بحران کے شکار لبنان میں اکتوبر 2022 سے کوئی صدر نہیں اور نہ ہی کوئی حکومت ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے۔

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 2 دن قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 18 گھنٹے قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 19 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 18 گھنٹے قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- 2 دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل










