سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گینیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔


آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیاہے، قومی ٹیم کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، محمد رضوان اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں،ا، نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈے کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس رائیگاں گئی۔
جمعہ کو بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز پر آئوٹ ہوگئی، پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اننگز کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا اور 38 کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گنوا دیں، فخر زمان 12، امام الحق 15 اور کپتان بابراعظم 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑی سعود شکیل کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا ، دونوں بیٹرز نے 120 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ سعود شکیل 52 بالوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے68 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور محمد رضوان نے75 بالوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی اسی اوور میں188 رنز پر گرگئی جب افتخار احمد صرف 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاداب خان اور محمد نواز نے ٹیم ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 252 رنز تک پہنچا دیا۔ پاکستان کے ساتویں آئوٹ ہونے والے بیٹر شاداب خان32 رنز ہوئے، محمد نواز نے39 ، حسن علی صفر، حارث رئوف نے 16 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ نیدرلینڈز کی طرف سے باس ڈی لیڈے کامیاب ترین بائولر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
حارث روف نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت کو مضبوط بنا دیا، تیجا ندامانورو5 رنز اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ اس دوران آل رائونڈر باس ڈی لیڈے نے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کرلی۔158 کے سکور نیدرلینڈز کی چھٹی وکٹ گری جب ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے، اس کے بعد نیدرلینڈز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ باس ڈی لیڈے 67 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے ان کی اننگز میں دو چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں

نئے سال کا آغاز :پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 3 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسال 2025 کے ہیرو قرار
- 3 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 31 منٹ قبل

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سفارشات طلب کرلیں
- 3 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 3 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 3 گھنٹے قبل













