لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے


لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے انتیسویں روز808 نا دہندگان سے2کروڑ38 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے88نا دہندگان سے3.38 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 106 نا دہندگان سے5.44 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 104نا دہندگان سے3.38ملین اور سائوتھ سرکل میں 61نا دہندگان سے1.40 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے سائوتھ ننکا نہ سرکل میں 72 نادہندگان سے2.00 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 96نا دہندگان سے3.0 ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 131نا دہندگان سے1.76ملین جبکہ قصور سرکل میں 150نا دہندگان سے3.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھاکہ نادہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 24,461 نا دہندگان سے78کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3323نا دہندگان سے98.37ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2777 نا دہندگان سے188.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 20 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 20 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago
