ہماری اولین ترجیح جنگ کے لامحدود پھیلائو کو روکنا ہے، وانگ ای


بیجنگ: چین ویورپی یونین کے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور یورپی یونین کے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی کے نمائندہِ اعلی جوزیف بوریل نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔
چینی میڈ یا کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نازک ہے۔ ہماری اولین ترجیح جنگ کے لامحدود پھیلائو کو روکنا اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممالک کو صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے واقعیت پسندی اور شفافیت کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ تنازعات میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل


