Advertisement

سعودی عرب کا 6نئے ممالک کےلیے"ای وزٹ ویزا"سہولت فراہم کرنے کا اعلان

چھ نئے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، ماریشس، سیشلز اور پانامہ کو الیکٹرانک وزٹ ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 18 2023، 1:09 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کا   6نئے ممالک کےلیے"ای وزٹ ویزا"سہولت فراہم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے علاوہ چھ نئے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، ماریشس، سیشلز اور پانامہ کو الیکٹرانک وزٹ ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ان ممالک کی قومیت کے حامل افراد مملکت کے وزٹ ویزا کے لیے ای ویزہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری زمینی، فضائی یا سمندری راہ داریوں سے مملکت کے وزٹ ویزے پر آسکتے ہیں۔

وزارت سیاحت کے مطابق وزٹ ویزا کاروبار کے علاوہ سیاحت، عمرہ کی ادائی، اور رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ اقدام مملکت کی سیاحت کی حکمت عملی اور وژن 2030 کے مطابق سیاحت کے شعبے کی عوامی خواہشات کے مطابق ہے اس اقدام نے مقامی پیداوار میں اس شعبے کی شراکت کو 3 فی صد سے بڑھا کر 10 فی صد سے زیادہ کرنے کا ہدف شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement