Advertisement

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے ، اسرائیلی فضائی حملوں نے غزہ میں 13 منزلہ بلند رہائشی عمارت تباہ کردی جبکہ حماس نے اسرائیل کی جانب سیکڑوں راکٹس برسائے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 13th 2021, 1:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   غزہ  میں  پیر کی رات سے اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اب  تک 36 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جس میں دس بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو روز کے دوران 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔غزہ میں ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت میں حماس کا سویلین دفتر تھا جو اسرائیل کے درجنوں فضائی حملوں میں سے ایک حملے کے بعد زمین بوس ہوگئی جبکہ اسرائیل میں غزہ سے 70 کلومیٹر دور تک سائرن اور 30سے زائددھماکوں کی آوازیں آئیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جیٹ طیاروں  کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 16 عسکریت پسند ہیں ۔وحشیانہ بمباری میں  بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ  عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے بعد  فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کا بھرپور جواب دیا۔ ایک دن میں 300 سے زائد راکٹ اسرائیلی شہروں پر برسائے، حماس نے غزہ  میں ٹاور پر بمباری کے جواب میں بیر شیبہ اور تل ابیب کی طرف 210 راکٹ فائر کیے۔  تل ابیب  پر  راکٹ حملوں میں عسقلان میں  اسرائیلی تیل پائپ لائن تباہ ہو گئی،جبکہ  حملےکےنتیجےمیں ریفائنری کےآئل ٹینک میں آگ لگ گئی۔

دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ،  شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکام نے غزہ میں حماس اور عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کی تعداد اور طاقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کے شہر اشکیلون میں فلسطینیوں کے میزائل حملے میں یہودی آبادکار ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ تل ابیب میں بھی اسرائیلی عمار ت پر فلسطینی میزائل لگا، اسرائیل نے تل ابیب ایئر پورٹ کو بند کر دیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی  دی ہے کہ  حماس نے ریڈ لائن کراس کی ہے، حالیہ تصادم کچھ عرصے جاری رہے گا ، اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا اور جو ہم پر حملہ کریں گے انہیں بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ  نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل  اسرائیلی پولیس کی جانب سے  مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2007 میں غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس آجانے کے بعد سے اب تک حماس اور اسرائیل تین جنگیں لڑ چکے ہیں، حالیہ جھڑپیں قطر، مصر اور دیگر کی ثالثی کی مدد سے چند روز کے بعد ختم ہوجاتی تھیں۔

Advertisement
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال

  • 16 گھنٹے قبل
کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن

  • 16 گھنٹے قبل
 معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

 معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

  • 11 گھنٹے قبل
جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم

  • 11 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

  • 10 گھنٹے قبل
 ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ

 ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ

  • 15 گھنٹے قبل
ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے 

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے 

  • 10 گھنٹے قبل
اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی

  • 16 گھنٹے قبل
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ

کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement