عالمی وبا : دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز ، 33لاکھ سے زائد اموات
واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ اب تک 33 لاکھ 30 ہزار سے ذائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 96 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کوروناکے3لاکھ48ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے، بھارت میں کوروناسے ایک روز میں4200افراد جان سے گئے۔ بھارت میں اس وائرس سےد و کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 54 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 58 لاکھ 170 افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 976 ہے۔
اسپین میں کوروناسے79ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد35لاکھ سے زائد ہوگئی۔برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ 27ہزارہوگئی جبکہ کوروناسے44لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔ اٹلی میں اب تک کوروناسےایک لاکھ23ہزار سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد41لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13کروڑ79لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
4 پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں شامل
- ایک گھنٹہ قبل
نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟وزارت خزانہ نے بتا دیا
- 8 منٹ قبل
ہنی ٹریپ کیس میں خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
- ایک گھنٹہ قبل
دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری، کون کونسے پاکستانی شامل؟
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی چوک احتجاج:عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
- 2 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا
- 31 منٹ قبل
لکی مروت :سی ٹی ڈی کی بڑی رروائی، تین مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 15 منٹ قبل
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے امیر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:کوہ سلیمان کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
- 28 منٹ قبل
بنیادی حقوق معطل کرنے کیلئے ایمرجنسی ہونا ضروری ہے، جسٹس محمدعلی مظہر
- 4 گھنٹے قبل
سرگودھا میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل