پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان کے لیے فوری راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کردیا
نگران وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے مظالم پر ذمہ دار قرار دے


اسلام آباد: پاکستان نے بدھ کے روز غزہ کو فوری محفوظ اور غیر محدود انسانی اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے فوری انسانی راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے راہداریوں کو فوری ضرورت کو اجاگر کیا جنہوں نے آج جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
یہ اجلاس پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر بلایا تھا جس میں غزہ کے بحران اور وہاں محصور شہریوں کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ نے فوری جنگ بندی اور اسرائیل کی دہشت گردی کی مہم، غزہ کا محاصرہ اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری انخلاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور غیر انسانی ناکہ بندی اور گزشتہ روز غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔ جلیل عباس جیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی قابض افواج بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہیں اور ان کا طاقت کا اندھا دھند اور غیر متناسب استعمال جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ تصادم کی بنیادی وجہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کی ایک قابل عمل، محفوظ اور خودمختار ریاست کے جلد قیام پر زور دیا۔ او آئی سی کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر امت مسلمہ کے اجتماعی موقف کا خاکہ پیش کرنے والا مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ نے گیمبیا، ایران، کویت، سعودی عرب اور ترکی کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات بھی کی۔

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 8 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 10 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 8 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 7 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 9 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 8 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 8 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 7 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 9 دن قبل



