نواز شریف کے لئے احتساب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی بڑا ریلیف
العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 24 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا


احتساب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کو 24 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پر سماعت کی۔
نواز شریف کے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ جب کہ نیب پراسیکیوٹررافع مقصود، افضل قریشی اور نعیم سنگھیڑا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے کہ نیب اپنا مؤقف پیش کرے، کیا آپ کو نیب حکام نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ نیب کو نوازشریف کی حفاظتی ضمانت پراعتراض نہیں۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر نواز شریف کو 21 اکتوبر کو واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے اور اس کے بعد 24 اکتوبر تک گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 16 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 20 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 دن قبل



