اسد عمر کا 30سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین رجسٹریشن کھولنے کا اعلان
اسلام آباد : این سی او سی کے سربراہ ، وفاقی وزیر اسد عمر نے 16 مئی سے 30 سال کی عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی ربطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ کہ16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن شروع کرنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ویکسین کی سپلائی میں بہتری آئی ہے اور وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعدادِ کار بڑھ رہی ہے۔اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے اہل افراد کی کیٹیگری میں اضافہ جاری ہے۔
As vaccine supply continues to improve and vaccination capacity gets enhanced in all Federating units, we continue to expand the categories of those who are eligible to get vaccinated. Starting sunday the 16th of May, registration will be open to all 30 years and older citizens
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 12, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 3 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 2 گھنٹے قبل