دورہ جنوبی افریقہ ،زمبابوے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
لاہور : زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی، قومی ٹیم خصوصی پرواز سے وطن پہنچی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسکواڈخصوصی طیارےپرزمبابوےسےلاہورپہنچا، ڈاکٹروں نےکھلاڑیوں کوزمبابوےسےواپسی پر احتیاط کے پیش نظر گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایت دے دی ۔ آئندہ ماہ شیڈول پی ایس ایل بھی بائیوسیکیورببل میں کھیلی جانی ہے۔ پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم نے اس کے بعد دورۂ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے ۔ قومی ٹیم نے زمبابوے میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔آل رانڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن زمبابوے سے جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 5 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل