22مئی 2020 پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، کسی کو معلوم نہ تھا کہ عیدمنانے اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے آنے والے یوں دنیا چھوڑ جائیں گے۔

گزشتہ برس لاہور سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں سوا ر 97 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں معروف ماڈل زارا عابد بھی سوارتھیں جو عید منانے کیلئے اپنے گھر آرہی تھیں لیکن شایدانہیں اپنے گھروالوں سے ملنا منظور ہی نہ تھا ۔
زارا اپنی بیوہ ماں اوردو بھائیوں کا واحد سہارا تھیں اور حادثے کے بعدسے ان کاخاندان کافی مشکلات سے گزررہا ہے ۔ زارا کی والدہ کا کہنا ہے کہ "زارا کی یادیں ان کے دل میں زندہ ہیں ،وہ خوابوں میں آکر انہیں تسلی دیتی ہیں ۔ زارا کی چیزیں آج بھی ان کے کمرے میں جوں کی توں رکھی ہیں اور ان کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زارا ہی گھر کی کفالت کررہی تھیں اور ابھی تک انہیں انشورنس کی رقم تک نہیں ملی ہے ،وہ لوگوں سے قرضہ لے کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں ۔ زارا کے بھائی بھی اپنی بہن کی شفقت اور محبت کو یاد کرتے ہیں ۔ زارا عابد کی موت کو ایک برس کا عرصہ گزر گیا ہے اور ان کی والدہ تاحال مالی امداد کی منتظر ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے حادثے کے شہداء کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
27سالہ زار ا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں اورانہوں نے مختصر کیرئیر میں انڈسٹری کے کئی معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا، زارا نے کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا اور وہ بہت جلد عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔ زارا عابد نے 10 منٹ دورانیے کی فلم سکہ بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے جو اس المناک حادثے کے بعد یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ۔ انہوں نے 2020 میں ہی اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کردیا،مگر کیوں؟
- 4 گھنٹے قبل

شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے نئے مفتیِ اعظم مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 31 منٹ قبل

مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی یوسف ریکی کی لاش برآمد
- 4 گھنٹے قبل

عدالت کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کووزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

کئی ممالک غزہ امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد : خود کو گولی مارنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

یورپ جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 40 افرادجاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 39 منٹ قبل

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 29 منٹ قبل