پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا


بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم آج (جمعہ) آسٹریلیا سے ٹکرائے گی تاہم قومی ٹیم کو اہم میچ سے قبل انجری مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کھلاڑی اب بھی انجری کے مسائل سے دوچار ہیں۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان ابھی تک گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے اس لیے وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسامہ میر کو شاداب خان کی جگہ لیا جا سکتا ہے جو ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث ، محمد رضوان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان۔
آسٹریلیا
پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مارنس لیبوشگن، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش، شان ایبٹ، ایلکس کیری، جوش انگلیس، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک۔
پاکستان اور آسٹریلیا ایونٹ میں تین تین میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان نے دو میچ جیتے اور ایک میچ ہارا، اس لیے وہ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 9 hours ago

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 9 hours ago

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 7 hours ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 10 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 9 hours ago

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 9 hours ago

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 8 hours ago

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 4 hours ago

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 9 hours ago
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 4 hours ago











