مملکت غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک گھناؤنا جرم اور وحشیانہ حملہ سمجھتی ہے، سعودی ولی عہد


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل غزہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی عرب پہنچے۔ ملاقات میں غزہ میں مزید کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی عوام کو انکے جائز حقوق کا حصول یقینی بنایا جائے اور برطانوی وزیر اعظم پر زور دیا کہ مملکت غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک گھناؤنا جرم اور وحشیانہ حملہ سمجھتی ہے۔
دورانِ ملاقات برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے رسائی پر اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل







