Advertisement
پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کا تما م کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تما م کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 13th 2021, 8:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ  23 مئی تک ہاسٹلز بھی بند رکھے جائیں گے اور  این سی او سی کی ہدایات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

چند دن قبل  تعلیمی اداروں کےحوالے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔جس میں  این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ  ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے 18 مئی کودوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔

ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید104افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار210ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار438  ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ 22 ہزار 117 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 125افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 94 ہزار 251 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 645 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 392 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3310افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 236مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار 560جبکہ اموات کی تعداد683تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک  5 ہزار 407افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 056ہوچکی ہے جبکہ 476افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  5544فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 17 ہزار009مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 9 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 11 minutes ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 4 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 4 hours ago
Advertisement