اسلام آباد :وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای سی ایل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی ہے، جبکہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل پرڈالنے کی حمتی منظوری کابینہ دے گی۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیب کی درخواست پر آج کمیٹی کا اجلاس ہوا، شریف فیملی کے 5لوگ پہلے ہی مفرور ہیں، جب باقی ملزم ای سی ایل پر ہوں تو کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بلیک لسٹ پر تھا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں تھا اس وجہ سے انہیں باہر نہیں جانے دیا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ذیلی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، کابینہ آج شام یا کل تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے سکتی ہے، ذیلی کمیٹی نے نیب کی درخواست مانتے ہوئے کابینہ کو سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 9 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 9 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 15 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 9 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 13 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 15 گھنٹے قبل