صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ اور مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے جاری مظالم کے تناظر میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جاری شدید بمباری خصوصاً اہلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے خونریزی فوری طور پربند کرانے کیلئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس تنازع کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور انصاف، انسانیت اور عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے۔
وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جس کی بنیاد دو ریاستی حل ہے۔
فلسطین کے صدر نے اسرائیلی قبضے سے فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل







