افغانستان کی جانب سے نور احمد نے3، نوین الحق نے 2 جبکہ محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی


آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر282 رنز بنائے۔
جارحانہ آغاز کے بعد قومی ٹیم کی 56 رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر بلے باز امام الحق 17 رنز بنا کر عظمت اللہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہینوں کو دوسرا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 75 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Two wickets in the final over - Afghanistan need 283 to get their second win of the tournament ?
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 23, 2023
Who's winning this?#CWC23 #PAKvAFG LIVE ▶️ https://t.co/xO8YXZYbUy pic.twitter.com/x8cCEMM40x
محمد رضوان بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 8 رنز بنا کر نور احمد کی گیند پر چلتے بنے تاہم سعود شکیل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 34 گیندوں پر 25 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار ہو گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 206 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنا کر نور احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ افتخار احمد 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے نور احمد نے3، نوین الحق نے 2 جبکہ محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago









