گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر کے بجائے یکم نومبر سے ہوگا


اسلام آباد: نگراں حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی سمری کی منظوری دے دی ہے اور گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر کے بجائے یکم نومبر سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی بھی منظوری دی، جو 2023-24 کے دوران وہیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے درآمد کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ نجی شعبے کو بھی گندم درآمد کرنے کی ترغیب دی جائے گی جب کہ ای سی سی کو ملک میں گندم کے دستیاب اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ربیع سیزن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 0.2 ملین میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی نے کھاد کے شعبے کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کی درآمدی لاگت صوبے برداشت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے 0.1 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا مقصد سٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ IRA کے لیے 48.4 ملین روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ گیس میٹر کے مقررہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافے کی منظوری مانگی گئی۔
سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBtu) اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیمنٹ سیکٹر کے لیے قیمت 1500 روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز تھی۔
برآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 950 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹریز کے ٹیرف میں 2500 روپے، نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کے ٹیرف میں 1400 روپے، کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کے لیے گیس کی قیمت میں 2595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی۔
اسی طرح سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا نرخ 4400 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی جب کہ صنعتوں اور کمرشل ریسٹورنٹس کے لیے بجلی کی قیمتیں وہی رہیں گی۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago





