بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم بارش کا کوئی واضح امکان نہیں،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث ٹریفک کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم بارش کا کوئی واضح امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کا راج رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، استور میں منفی 6، گوپس میں منفی 5 جبکہ اسکردو، ہنزہ اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، خصوصاً شمالی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 16 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل






