Advertisement
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیاگیا

سکیورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا گیا، وزارت داخلہ کی رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 24th 2023, 7:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیاگیا

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیاگیا، وزارت داخلہ نے رپورٹ میں کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو پیش نہیں کیا گیا۔ 

وزارت داخلہ نے حکام الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل جاکر عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کریں۔ لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے۔

اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، جس کا اظہار وہ خود بھی کر چکے ہیں۔

ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہہ رہے ہیں؟

اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے معذرت سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل میں جا کر کیس کی سماعت کرے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟ وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے؟

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 5 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 8 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 6 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
Advertisement