ٹیکسٹائل صنعت ملک کو معاشی بحران سے نجات دلا سکتی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں روایتی سے غیر روایتی منڈیوں کی طرف بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ترجمان


پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اگر ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری سہولیات فراہم اور سیلز ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کردی جائے تو اس سے جہاں ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے وہیں قیمتی زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت بھی مستحکم کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمائے کی کمی اورعالمی مارکیٹ میں مندی کے منفی اثرات ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کومتاثر کرسکتے ہیں لہٰذا صنعتی و برآمدی سرگرمیوں میں تسلسل کیلئے ضروری ہے کہ تمام واجب الادا ری فنڈز کی جتنی جلد ممکن ہو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کوبھی آرڈرز میں کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل وہ واحد صنعت ہے جو ملک کو معاشی بحران سے نجات دلا سکتی ہے کیونکہ یہ صنعت ملکی مینوفیکچرنگ میں 46 فیصد کی حصہ دار ہے جبکہ 15 ملین سے زائد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتی ہے اور جسکاجی ڈی پی میں شیئر8.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی گروتھ سے ملک کی اقتصادی بنیاد کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں روایتی سے غیر روایتی منڈیوں کی طرف بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی جبکہ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے مسائل کاازالہ کرکے یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ ٹیکسٹائل مصنوعات یورپی ممالک کو برآمد ہورہی ہیں چنانچہ خصوصی طور پر ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں تا کہ وہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں اور غیر ملکی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 گھنٹے قبل






