جڑواں شہروںمیں ڈرائی فروٹس کے دکانداروں نے من مانی شروع کردی ہے


اسلام آباد: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں خشک میوہ جات کی مانگ میں یکدم اضافہ ہوا ہے وہیں خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
شہریوں نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ جڑواں شہروںمیں ڈرائی فروٹس کے دکانداروں نے من مانی شروع کردی ہے اور خشک میوہ جات انتہائی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں ۔
دوسری جانب خشک میوہ جات کے دکانداروں کاکہنا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت دیگر اشیاء کی طرح خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور دکانداروں کا منافع کم ہو گیاہے ۔’’اے پی پی ‘‘کو دستیاب معلومات کے مطابق مونگ پھلی 450روپے سے 750روپے فی کلوگرام،انجیر 1500روپے سے 3200روپے فی کلوگرام ، چلغوزہ6ہزار روپے سے 9ہزار روپے فی کلوگرام ،بادام مختلف اقسام 19سو روپے سے 28سو روپے فی کلوگرام ، کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلوگرام ، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلوگرام ، پستہ مغز سادہ و نمکین 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلوگرام ،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو گرام اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 21 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 30 minutes ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 3 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago






