Advertisement
پاکستان

 پنجاب کی نگران حکومت کس قانون کے تحت نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر سکتی ہے، اسد قیصر

پنجاب کی نگران حکومت سے کس طرح صاف شفاف انتخابات کی توقع رکھی جا سکتی ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 24 2023، 9:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پنجاب کی نگران حکومت  کس قانون کے تحت نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر سکتی ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے کس قانون کے تحت نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت سے کس طرح صاف شفاف انتخابات کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فوار پنجاب کی نگران حکومت کو معطل کرکے غیر جانب دار نگران حکومت کا قیام عمل میں لایئں اور ملکی قانون اور آئین کا مزید تمسخر نا اڑائے۔

واضع رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کر دی ہے۔ نگران پنجاب کابینہ نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement