انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگائی کے باعث خود کشی کرنے پر مجبورہیں


لاہور : پی ٹی آئی رہنما عند لیب عباسی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عندلیب عبا سی نے ڈاکٹر فردوس عاشق کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات اس حد تک خراب کردیے گئے ہیں کہ عام آدمی سوچتا ہے کمرے کا کرایہ کہاں سے دینا ہے بجلی کے بل کہاں سے دینے ہیں ۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگائی کے باعث خود کشی کرنے پر مجبورہیں ۔
عندلیب عباس ، سعدیہ سہیل رانا ، سمیرا احمد بخاری نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف اور صرف ڈپریشن ہے ملک میں ناامیدی کی صورت حال ہے کہا کہ لوگ آپس میں لڑرہے ہیں لوگ ڈاکے ڈال رہے ہیں کہا کہ لوگ کسی سمت کو اپنائے بغیر اپنی زندگی گزار رہے ہیں ۔
کہا کہ لوگ زندہ تو ہیں لیکن ان کے پاس زندگی نہیں ہے ، کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک انسان نے اپنی بچی کو گولی مار دی کیونکہ اس کے پاس دینے کو فیس نہیں تھی کیا سب کو گولی مار دیں ملکی حالات ہی اس حد تک خراب ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی فوج سے بڑی نہیں ہو سکتی ، کہا کہ کوشش ہے کہ ملک کو آگے کر چلیں پہلے بھی ملک کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور اب بھی ملک کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 40 منٹ قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل




