Advertisement

پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، نگران وزیر اعظم

انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے جس کیلئے ہم سب متحد ہیں، انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 24th 2023, 10:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، نگران وزیر اعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے جس کیلئے ہم سب متحد ہیں، پولیو ویکسین پلانے کیلئے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہے.

انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو کا عالمی دن ڈاکٹر جونس سالک کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے جن کی سربراہی میں 1950ء کے عشرے کے اوائل میں انسداد پولیو ویکسین کی تیاری عمل میں لائی گئی، ویکسین کی بدولت دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد کو پولیو کے موذی مرض سے نجات ملی، اگر یہ ویکسین تیار نہ کی جاتی تو آج دنیا میں صورتحال مختلف ہوتی۔ پاکستان میں 1988ء میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا، اس وقت دنیا کے 125 ممالک میں پولیو کا وائرس موجود تھا اور ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچے پولیو سے معذور ہو چکے تھے، آج 99 فیصد دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے اور پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، پاکستان نے پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، 2022ء میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 تھی جو اب کم ہو کر صرف 4 رہ گئی ہے، پاکستان میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسداد پولیو اور زچہ و بچہ کے علاج کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جہاں پولیو کے کیسز سامنے آتے ہیں وہاں پر غذاء کی فراہمی، علاج کی بہتر سہولیات اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان کو پولیو پروگرام انتہائی مؤثر ہے اور اس پروگرام کی بدولت ملک میں بچوں کو پولیو کے وائرس سے بچانے میں کامیابی ہوئی ہے، اس مقصد کیلئے پولیو ہیلتھ ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں قابل تحسین ہیں جنہیں مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑتی ہیں لیکن پولیو کے خاتمہ کیلئے ان کا عزم متزلزل نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2011ء کے بعد سے ہمارے بہت سے پولیو ورکرز نے ملک سے پولیو کے خاتمہ کی کاوشوں کے دوران قربانیاں دی ہیں اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اس کے علاوہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کئی پولیو ورکرز زخمی بھی ہوئے، اس اہم قومی مقصد کے حصول کیلئے ہم ان کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا احساس کرنا ہو گا کہ دنیا میں پولیو کے مکمل خاتمہ کے حوالہ سے 2024ء میں ہمارے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہو رہی ہے اور اس کیلئے ہمیں ہر طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ پولیو کا پھیلائو روکا جا سکے، پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی ہر بچے کا حق ہے.

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے بچوں کی طرح پاکستان اور افغانستان کے بچے بھی صحت مند زندگی کے حقدار ہیں، انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے اور اس کیلئے ہم سب متحد ہیں، پولیو کے خاتمہ میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، اس کیلئے مذہبی رہنمائوں سے بھی معاونت حاصل کی جا سکتی ہے، ہم اپنے قومی مقصد کے حصول سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس کیلئے حکومتی اور ذاتی سطح پر جہاں کہیں بھی ضرورت پڑی اپنی خدمات پیش کروں گا۔

Advertisement
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 19 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 17 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 16 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement