خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
عدالت نے سی سی پی او کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا


خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت نے سی سی پی او کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت اےٹی سی کے جج سے لی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا، جس پر سی سی پی او لاہور نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔
سی سی پی اولاہور نےعدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا کہ خدیجہ شاہ کے ملازم کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا، شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا گیا۔
سی سی پی او نے اپنے جواب میں بتایا کہ خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت اے ٹی سی کے جج سے لی گئی، اور شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیشی نے ریمانڈ کیلئےعدالت میں پیش کیا۔
سی سی پی او لاہور نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دے۔
عدالت نےسی سی پی او لاہور کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا، اور دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جب کہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 20 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل





