Advertisement

اسرائیل نے شام پرفضائی حملہ کر دیا ،8 شامی فوجی شہید

میڈیا ذرائع  کے مطابق اسرائیلی حملے میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 26th 2023, 12:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نے شام پرفضائی حملہ کر دیا ،8 شامی فوجی شہید

میڈیا ذرائع  کے مطابق اسرائیلی حملے میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے گئے تھے جس کے رد عمل میں اس کے جیٹ طیاروں نے بدھ کی صبح شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر لانچروں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں حزب اللہ کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔شام کے شہر دارا میں فوجی اہداف پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم آٹھ شامی فوجی جاں بحق ہوگئے۔

 فوجی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں دارا شہر کے نزدیک کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی اموات ہوئیں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

 

Advertisement
Advertisement