غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق الٹی میٹم تمام غیر ملکیوں کے لئے ہیں، نگران وزیر داخلہ
یکم نومبر کے بعد صرف پاسپورٹ اور ویزہ پر ہی پاکستان داخلہ ہوسکے گا،سرفراز احمد بگٹی


نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق الٹی میٹم تمام غیر ملکیوں کے لئے ہیں ، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغان شہریوں کو نکال رہے ہیں ۔ یکم نومبر کے بعد صرف پاسپورٹ اور ویزہ پر ہی پاکستان داخلہ ہوسکے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی مقیم افراد سے متعلق بات کی تھی لیکن اس کا غلط پیغام چلا گیا، ہم نے غیر قانونی طور پرپاکستان میں موجود تمام افراد کو نکالنے کی بات کی لیکن ایسا پیغام گیا کہ شاید صرف افغان شہریوں کو نکال رہے ہیں۔ حکومت کا پیغام صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں، تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے، کسی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی غیرقانونی طور پر آ کر بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس ریفیوجی کارڈ ہے یا ویزا ہے تو وہ ہمارا مہمان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہےکہ یہ نسلی معاملہ ہے لیکن یہ نسلی معاملہ نہیں ہے، ہم تمام غیرقانونی طورپر مقیم افراد کو نکالنے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم بہاریوں کا معاملہ میرے علم میں نہیں تھا تاہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔دوران اجلاس نگران وزیر داخلہ کا آغا رفیع اللہ سے مکالمہ بھی ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کل وزارت داخلہ آجائیں اس پر بریفنگ دیتے ہیں، کل آپ کو بتائیں گے کہ حکومت کیا کر سکتی ہے اور قانون کیا اجازت دیتا ہے۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی غیر قانونی طور پر آکر بیٹھ جائے ، کسی اور ملک میں بھی ایسا ہوتا کہ کوئی غیر قانونی طور پر آجائے تو اسے نہ نکالا جائے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے جانے کے لیے دی گئی یکم نومبر کی تاریخ میں فی الوقت کسی توسیع کی تجویز پیش نہیں کی گئی ، ہمارا یقین ہے کہ ہمیں یکم نومبر سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اس ملک میں آئے گا تو پاسپورٹ لے کر آئے گا،
اس معاملے کو لسانی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن جو بھی پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہ رہا ہو گا ہم اسے نہیں رہنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی سفارتی مداخلت کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، اگر آپ مغربی ممالک کی بات کررہے ہیں تو کیا وہ ممالک خود آپ کو دستاویزات کے بغیر چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مغربی ممالک اپنے شہری کے حوالے سے اتنے حساس ہیں تو ہمارے لیے بھی پاکستانی سب سے بڑھ کر ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل




