Advertisement
پاکستان

تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی ہونے کی تردید

حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 26 2023، 7:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی ہونے کی   تردید

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کے تاثرکی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے،تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے گزشتہ روز بدھ کوایک پرائیوٹ چینل پر انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد بارے اظہار رائے کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کے لئے اس کی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے ۔ اس سلسلے میں کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے ، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا اور30نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

 

Advertisement