فلسطینوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے خلاف عالم اسلام پہلے دن سے قائم ہے، سعودی وزیر برائے اسلامی امور
فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہےبلکہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے، شیخ عبدالطیف


سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرنا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرنے کے اصولوں پر خلیجی تعاون کونسل پہلے دن سے قائم ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسقط میں خلیجی وزراکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالطیف کا کہنا تھا کہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے۔ سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہم سب کا ایشو ہے۔ یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اس لیے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس کاز کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں اپنی مذہبی گفتگوؤں میں بھی۔
خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اجلاس کے ایجنڈے کے تناظر میں دیگر کئی امور پر بھی اظہار خیال کیا ۔ ان میں اپنے خاندانوں کے مذہبی اور اخلاقی امور کے تحفظ، خاندانی اقدارکا تحفظ و فروغ بھی شامل تھا۔ انہوں نے خلیجی ممالک میں عرب اقدار و ثقافت کے فروغ پر بھی زور دیا ۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل








