Advertisement

امر یکا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کام کر نے کا خوا ہاں ہے، امر یکی صدر

جو دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 28th 2023, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امر یکا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کام کر نے کا خوا ہاں ہے، امر یکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ملا قات میں صدر با ئیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امریکا چین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ چین امریکا کے اس موقف کو اہمیت دیتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنےتعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے تین اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو حقیقی معنوں میں مستحکم اور بہتر بنانا ہوگا۔

جو نہ صرف دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ امریکا کے دورے کے دوران وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیون کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 17 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 21 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
Advertisement