راجہ پرویز اشرف کی اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بری، بحری اور فضائی حملوں کی مذمت
غزہ میں خوراک کی قلت اور ہسپتالوں میں ایندھن کی بندش سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے


اسلام آباد: راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بری، بحری اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور ہسپتالوں میں ایندھن کی بندش سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ جنگی اقدامات فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے، غزہ میں مکمل بلیک آؤٹ اور رات بھر اسرائیل کی شدید بمباری ناقابلِ برداشت ہے، اسرائیل نے غزہ کو قبرستان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور ہسپتالوں میں ایندھن کی بندش سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیمیں غزہ میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جنون کی مذمت اور دنیا بھر میں بھرپور احتجاج کے باوجود اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آرہی۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 22 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 13 منٹ قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 18 منٹ قبل