Advertisement

مصر میں متعدد کاروں کے تصادم سے 32 افراد ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی

کار سے تیل کے اخراج کی وجہ سے 64گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئی اور اس دوران 29کاریں مکمل جل گئی ہیں، مصری وزارت صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 29 2023، 6:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصر میں متعدد کاروں کے تصادم سے 32 افراد ہلاک جبکہ  63  افراد زخمی

مصر میں متعدد کاروں کے تصادم میں 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ کی بیحیرہ گورنری کے قریب ایک صحرائی سڑک قاہرہ،الیگزینڈریا روڈ پر سفر کرنے والی ایک کار سے تیل کے اخراج کی وجہ سے 64گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئی اور اس دوران 29کاریں مکمل جل گئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والو ں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نےمزید بتایا کہ اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مصر میں ہر سال تیز رفتاری، سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران مصر نے ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے اپنے سڑکوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement