Advertisement
پاکستان

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج 30 اکتوبر بروز پیر شام 7:30 بجے ادا کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 30th 2023, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج (پیر) ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو ٹور کرتے ہوئے اپنے مرحوم بیٹے کی نماز جنازہ سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج 30 اکتوبر بروز پیر شام 7:30 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے کی حادثاتی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کا بیٹا عاصم جمیل تلمبہ میں انتقال کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے مرحوم بیٹے اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لی ہے۔

آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سالوں سے ادویات پر تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول مانگا اور 30 بور پستول سے خود کو گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے محبت کی شادی کی تھی اور بعد میں طلاق ہوگئی۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 14 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 17 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 15 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 20 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 20 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
Advertisement