جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو راکٹ کے ذریعہ مار گرایا ہے اور یہ ڈرون اسرائیل میں ہی گرا ہے، حزب اللہ


اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں اور جنوبی محاذ پر کشیدگی برقرار ہے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو راکٹ کے ذریعہ مار گرایا ہے اور یہ ڈرون اسرائیل میں ہی گرا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نقورہ اور دیگر قصبوں کے اطراف کے جنگلات پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے حاصبیا ضلع کے قصبے کفر شوبا کی بلندیوں پر بھی دس کے قریب گولے داغے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی ڈرون نے عیتا الشعب قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہم نے شمالی محاذ پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جو بھی ہماری سرحدوں کے قریب آئے گا اسے مار دیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں ان مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جہاں سے شمالی اسرائیل میں ماؤنٹ ہار ڈوف کے علاقے کی طرف گولے داغے گئے۔
بعد ازاں لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اسرائیلی علاقے مسکاف عام پر بمباری کی ذمہ داری قبول کی۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے فنی اور تکنیکی آلات کا ایک حصہ تباہ کر دیا ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس کا ایک رکن اپنی جگہ پر دو گولے گرنے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوا۔ اقوام متحدہ کی فورس نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ یہ واقعہ کل ہفتہ کو پیش آیا۔
فورس نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک گولہ نقورہ میں اس کے ہیڈکوارٹر پر گرا ہے۔ اس کی افواج پر ان دو حملوں کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
فورس نے تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر فائر بندی کریں۔ یو این فورس نے کہا ہم پر حملہ کرنا جرم اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو خدشہ ہے کہ تنازعہ کا دائرہ علاقائی طور پر پھیل جائے گا کیونکہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ان مسلح جھڑپوں میں لبنانی جانب سے کم از کم 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- an hour ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago




