سینیٹ نے بے گناہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زوردیا ہے


سینیٹ نے بے گناہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زوردیا ہے ۔
ایوان نے آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت اورانصاف کیلئے عالمی اداروں کی ضرورت کا اعادہ کیا ۔
فلسطین میں موجود صورتحال پر بحث کیلئے خصوصی اجلاس بلایاگیا تھا اورایوان نے قاعدہ 218 کے تحت ایک تحریک پر بحث شروع کی جو تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کی جانب سے مشترکہ طورپر پیش کی گئی تھی۔
بحث کا آغاز کرتے ہوئے قائدایوان اسحاق ڈار نے کہاکہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی امت مسلم اور ساری دنیا کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو او آئی سی سمیت مختلف فورم پر فلسطینی عوام کیلئے مضبوط آواز اٹھانی چاہیے ۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ عالمی برادری کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرناچاہیے ۔
شہزاد وسیم نے کہاکہ اسرائیل نے خود کو غاصب اور دہشت گرد ریاست ثابت کیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کا کوئی لحاظ نہیں رکھتا ۔
انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے ۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہسپتال جیسی تنصیبات سمیت غزہ پر اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
علی ظفر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اقوام متحدہ کو فلسطین اور کشمیر دونوں مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہیے ۔
عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کے ملکوں کو فلسطینی عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنا کردارادا کرناچاہیے۔
مشتاق احمد نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے ۔
منظور احمد نے کہاکہ مسلمان ملکوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔
طاہر بزنجو نے کہاکہ اسرائلی فلسطینی تنازع کا واحد پرامن حل دو ریاستوں کا قیام ہے ۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی، بلوچ لبریشن فرنٹ اور لشکر بلوچستان جیسے جنگجو گروپ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو مارنے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔
آج سینیٹ میں رضا ربانی کی جانب سے ایک نکتہ اعتراض کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز ان جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون سازی کرتے ہوئے شدت پسندی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسزکو مزید مضبوط بنانے میں معاونت فراہم کرے ۔
ایوان کا اجلاس اب کل سہ پہر2:30 بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 21 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago





