Advertisement
پاکستان

گورنر پنجاب کی کرسچن نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

گورنر پنجاب نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سینیٹر کامران مائیکل اور دیگر میں ایوارڈز تقسیم کئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 5:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر پنجاب کی کرسچن نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ڈائریکٹر نیتھنیل گل کی جانب سے منعقدہ نیشنل کرسچن نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سینیٹر کامران مائیکل اور دیگر میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمارے مسیحی بھائیوں کی قربانیاں اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مسلمانوں کے شانہ بشانہ مسیحی برادری نے بڑی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، قانون اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان میں اقلیتیں جس آزادی اور امن کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں وہ اس خطے میں بسنے والے لوگوں کے لیے روشن مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں اب تک ایس پی سنگھا ایوارڈ سمیت اقلیتوں کی کئی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سینیٹر کامران مائیکل (سیاست)، پادری جان اے ڈی (مذہب)، ڈاکٹر سائمن الفریڈ (صحت)، جسبر عاشق (میڈیا)، ڈاکٹر نیئر فردوس (تعلیم)، اے ڈی چوہدری (قانون)، شوکت خان شامل تھے۔ مسیح (اسسٹنٹ کمشنر) زکریا یوسف۔ پولیس) مسز نازش اختر (گورنمنٹ سروس) شامل ہیں ۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 21 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 27 منٹ قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement