Advertisement
پاکستان

اب تک دولاکھ افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں ،سرفراز بگٹی

انہوں نے کہاکہ واپس بھجوائے گئے افراد مکمل دستاویزات کے بعد پاکستان میں دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 6:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اب تک دولاکھ افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں ،سرفراز بگٹی

وفاقی کابینہ نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ ملک سے صرف غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو ملک واپس بھیجاجارہا ہے ۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ تقریباً دو لاکھ افغان باشندے اب تک اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ واپس بھجوائے گئے افراد مکمل دستاویزات کے بعد پاکستان میں دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ بنیادی حفظان صحت کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیاگیا جس میں عسکریت پسندی اور سیلاب سے متاثر ہونے والے بنیادی صحت مراکز کی تزائین وآرائش پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیںگی ۔

ملک کے صحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ النسولیٹرز اور ایم آر آئی مشینیں ہسپتالوں میں نصب کردی گئی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات ونشریات مرتضی سولنگی نے کہاکہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہم آئینی حدود میں اپنا کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے شفقت محمود کے ساتھ سیاسی ملاقات کی خبروں کو یکسر مستردکردیا۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے بتایا کہ پی آئی اے کو 5.5 ارب روپے کی زیر التوا رقم آج ادا کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ حج پالیسی کے تحت اسپانسر شپ حج برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت تقریبا 25000 افراد سرکاری سکیم کے ذریعے حج کریں گے جبکہ 44000 لوگوں کو پرائیویٹ حج سکیم سے رہائش دی جائے گی۔

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • an hour ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 4 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 3 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 4 hours ago
Advertisement