57فیصد صارفین پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا ،وزیر توانائی محمد علی
انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کے 36فیصدصارفین کوگیس کے استعمال پرہی ادائیگی کرناہوگی

شائع شدہ 3 years ago پر Nov 1st 2023, 1:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

توانائی اورپٹرولیم کے نگران وزیرمحمدعلی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ وسیع ترقومی مفادمیں کیاگیاہے۔
وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ آج اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے گیس کے 57فیصدصارفین پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کے 36فیصدصارفین کوگیس کے استعمال پرہی ادائیگی کرناہوگی۔
صرف سات فیصدامیرطبقے کوزیادہ نرخ دیناہوں گے۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ حکومت گیس کے گھریلوشعبے کو139ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جب کہ یوریااورکھادکے شعبے میں 45ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
انہوں نے واضح طورپرکہا کہ تندروں کے گیس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات


