ہم غزہ کے شہریوں، خاص طور پر بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، جسٹن ٹروڈو


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی انصاف کی قیمت فلسطینی شہریوں کا قتل عام نہیں ہو سکتا۔
سوشل ویب سائٹ ایکس پر اپنے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے شہریوں، خاص طور پر بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور ہم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہاں امداد پہنچائی سکے۔انصاف کی قیمت فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی۔ آج جب میں فلسطینی خاندانوں کے ساتھ بیٹھا تو انھوں نے اپنے پیاروں کے بارے میں بات کی جو انھوں نے غزہ میں کھوئے ہیں اور اس درد، غصے، صدمے اور غم کے بارے میں جو وہ محسوس کر رہے ہیں۔
As we call for renewed efforts toward a two-state solution, we’ll continue to advocate for humanitarian pauses, for humanitarian aid to be delivered, and for international law to be upheld. Canada is committed to the goal of just and lasting peace in the Middle East.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 2, 2023
ٹروڈو نے حماس کے زیر حراست افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم دو ریاستی حل کے لیے نئے سرے سے کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے وکالت جاری رکھیں گے۔ کینیڈا مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے مقصد کے لیے پرعزم ہے۔
The price of justice cannot be the continued suffering of Palestinian civilians. When I sat down with Palestinian families today, they spoke about the loved ones they have lost in Gaza – and about the pain, anger, trauma, and grief they’re feeling.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 2, 2023
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے سات اکتوبر سے شروع کیے گئے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں ۔جن میں زیادہ تر بچے، خواتین اور عام شہری تھے۔
غزہ وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے متاثرین کی تعداد 8,805 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق کہ 24,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل




