جی این این سوشل

دنیا

پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا ، وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا ، وزیر دفاع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

اسلام آباد میں  وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 7نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے،  اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 7نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کی بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے،  اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کل اجلاس میں  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہوگا جبکہ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی عدلیہ  کا 129واں نمبر ہونے پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس  میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے، تاہم، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

اجلاس میں رکن اسمبلی سحر کامران بھی ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے،جس کے لیے  حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں  انسداد دہشت گردی ترمیمی بل  کے منظور ہونے کا امکان ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والےمیچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔

بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔

پاکستان اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلیا اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفیکشن کے علاج کیلئے لندن روانگی متوقع ہے،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منگل 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے اور وہ اپنے علاج کے لیے لندن جائیں گی۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں ، وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی ، مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو لندن، امریکا اور یورپ کے دوروں پر روانہ ہوئے تھے۔ نواز شریف براستہ دبئی لندن پہنچے تھے اور کچھ روز قیام کے بعد امریکا چلے گئے تھے، امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ  واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll