تفریح
ارمیلا مٹونڈکر نے کا شادی کے8سال بعد شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمیلا محسن سے طلاق لے کر فلموں میں واپسی کی خواہشمند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھیں
بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے شادی کے8سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا نے فی الحال علیحدگی کیلئےعدالت سے رجوع کیا ہے،ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست کردی ہے جب کہ علیحدگی کی وجہ سامنےنہیں آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمیلا محسن سے طلاق لے کر فلموں میں واپسی کی خواہشمند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھیں۔
پاکستان
صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماوں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔
تجارت
پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے
قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تجارت
وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف کی شرائط پر دستخط کر دیے
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت کو نمایاں خطرات لاحق ہیں
7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت 22 شرائط کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ تحریری معاہدے کیے ہیں جن پر وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے دستخط کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان معاہدوں کے تحت پاکستان نے جون 2025 تک خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تمام SEZs کی مراعات کو 2035 تک مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
حکومت جون 2025 تک ایک منصوبہ تیار کرے گی اور SEZs کی تمام موجودہ مراعات کو 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک تخمینے پر مبنی عمل درآمد کرے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی اس شرط کو قبول کیا ہے کہ وہ دسمبر 2024 تک گیس ٹیرف میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی اور 2025-26 کے بجٹ میں کھاد اور کیڑے مار ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) عائد کرے گی۔ اینٹی کرپشن فریم ورک کو مؤثر بنانے کے لیے، حکومت 2025 تک سول سروس ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ اعلیٰ سطح کے عوامی عہدیداروں کے اثاثوں کی ڈیجیٹل فائلنگ اور عوامی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے (ذاتی معلومات کی حفاظت کے ساتھ)، اور ایف بی آر کے ذریعے اثاثوں کی جانچ کے لیے ایک مستحکم فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
حکومت مالی سال 2025 کے لیے نیٹ صفر گردشی قرضے کے بہاؤ کو حاصل کرنے کے لیے ٹیرف میں بروقت اضافے، ہدفی سبسڈی اور بجلی کے شعبے میں اخراجات کو کم کرنے والی اصلاحات کے امتزاج کے ذریعے کوشش کرے گی۔ آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت کو نمایاں خطرات لاحق ہیں اور یہ پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور بروقت بیرونی مالیاتی تعاون پر منحصر ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل