تفریح

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں، دلجیت دوسانجھ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 30 2024، 11:13 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

دلجیت دوسانجھ کا شماربھی ایسے ہی بھارتی گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان سے سب سے زیادہ اظہار محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ رات مانچسٹر میں اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور اسے اپنی طرف سے ایک تحفہ اور آٹوگراف پیش کیا۔

انہوں نے مداح کی قومیت بھی پوچھی اور جب انہیں پتہ چلا کہ مداح کا تعلق پاکستان سے ہے تو انہوں نے اس ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے بھارت اور پاکستان ایک جیسے ہیں اور وہ سب سے محبت کرتے ہیں، سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں۔

گلوکار کی پاکستان سے محبت دیکھ کر پاکستانی اور بھارتی مداح ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خصوصاپاکستانی پنجابی دلجیت دوسانجھ کو اپنی محبت اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بارے میں کی گئی تقریر نے دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ جبکہ کئی صارفوں نے پنجابی میں بھارتی گلوکار کواپنائیت اور پیاربھرے کمنٹس دیے ہیں۔