خطے میں جنگ کا ٹمپریچر کم کرنا ہوگا جو ابال کی حد تک پہنچ چکا ہے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ


ابوظبی: امارات ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا،
الشرق الاوسط کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نورۃ الکعبی نے ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ ہم غزہ جنگ بند کرانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا خطرہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔
خطے میں جنگ کا ٹمپریچر کم کرنا ہوگا جو ابال کی حد تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا خطرہ غزہ سے پورے علاقے میں پھیلنے کا خطرہ اور مزید کشیدگی کا امکان حقیقی ہے۔
انتہا پسند تنظیمیں صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے نظریات کے فروغ کے لیے کام کررہی ہیں۔ اماراتی وزیر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور جنگ کے فوری خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ امارات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غزہ کے ایک ہزار فلسطینی بچوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرے گا تاہم محصور غزہ سے فلسطینی بچوں کے امارات پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 20 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago







